وندر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،محمد اسلم سوری

سونمیانی وندر(نمائندہ گوادر بزنس)وندر امن ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ 2026 کا باقاعدہ افتتاح جام گروپ کے سینئر رہنما و سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر محمد اسلم سوری نے شاٹ مار کر کر دیا۔ مہمانِ خصوصی محمد اسلم سوری کی اسپورٹس گراو¿نڈ وندر آمد پر اسپورٹس کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔ افتتاحی میچ میں شہید نور بخش اسپورٹس اور کنگ بریدہ اسپورٹس کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں شہید نور بخش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 اوورز میں 139 رنز کا ہدف دیا۔ شہید نور بخش کے بلے باز میر جانثار نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کی پہلی نصف سنچری اسکور کی۔ ہدف کے تعاقب میں کنگ بریدہ اسپورٹس کی پوری ٹیم 45 رنز بنا سکی۔ شہید نور بخش اسپورٹس نے میچ میں کامیابی حاصل کرکے اگلے راو¿نڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ اس موقع پر جام گروپ کے معروف اسٹیج سیکرٹری مہراللّٰہ الفت نے مہمانِ خصوصی محمد اسلم سوری کو روایتی اجرک پہنائی جبکہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف بھی کرایا گیا۔ مہمانِ خصوصی محمد اسلم سوری نے اسپورٹس کمیٹی کے لیے 10 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے۔ وندر کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ایسے کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں اور معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔ اس موقع پر وندر پریس کلب کے صدر مہراللّٰہ ابراہیم انگاریہ، زبیر بلوچ، پون شیوانی، تنویر حفیظ ایوبی، بھوتانی عوامی کارواں کے رہنما زاہد مبارک انگاریہ، سینئر اسپورٹس مین اکبر ساقی ، نریز احمد ، اسلم ساقی و دیگر بڑی تعداد میں شائقین کرکٹ نے شرکٹ کی۔ کمینٹیٹری کے فرائض محمد بخش انگاریہ، اور سلمان شاہ نے سر انجام دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں