گنداخہ(نامہ نگار) ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے تحصیل گنداخہ کے مذہبی رہنماوں سے اہم میٹنگ جس میں علاقے کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، جرائم کی روک تھام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس و عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنانے کے امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی میٹنگ میں جمعیت علمائے اسلام تحصیل گنداخہ کے امیر مولانا امان اللہ حقانی، جنرل سیکرٹری قاری سلطان احمد سلطانی، مولانا ناصر محمود پندرانی، مولانا منیر احمد کھوسہ، سائیں محمد عالم جمالی، قاری نصراللہ زہری، قاری عبدالفتاح پندرانی، علی گل رند سمیت دیگر مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنما¶ں نے ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور پولیسنگ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی کے بعد تحصیل گنداخہ کے مختلف تھانوں میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے اور جرائم پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایس پی محمد علی جمالی کی عوام دوست پالیسی، فرض شناسی اور پولیسنگ خدمات قابلِ تحسین ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل گنداخہ محمد علی جمالی نے مذہبی رہنماوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کا قیام، جرائم کی بیخ کنی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہے، جبکہ عوام کو فوری ریلیف اور انصاف کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام میں علماءکرام، مذہبی رہنماوں اور عوام کا تعاون انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ پولیس اور عوام کے باہمی اشتراک سے ہی ایک پرامن اور محفوظ معاشرے کا قیام ممکن بنایا جا سکتا ہے۔
امن و امان کے قیام میں علماءکرام، مذہبی رہنماوں اور عوام کا تعاون اہمیت کا حامل ہے،ڈی ایس پی گنداخہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل