کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل شروع کرانے جارہے ہیں، خلاف ورزیاں کرنےوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہاکہ جن گاڑیوں پر غیر قانونی ہوٹرز، پولیس لائٹس یا فینسی نمبر پلیٹس لگی ہوں گی، ان کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔صوبائی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ اپنے عہدوں کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، خواہ کوئی سرکاری ملازم ہو یا پریس کارڈ کا حامل، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سب کے خلاف یکساں ایکشن ہوگا۔شرجیل میمن نے کہا کہ ہم تمام تر ذمہ داری حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں، جبکہ حکومت کسی کو ٹریفک سگنل توڑنے کی ہدایت نہیں دیتی۔کم عمر افراد کی ڈرائیونگ پر سختی سے ممانعت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے والدین اصل قصوروار ہیں، اگر بغیر لائسنس ڈرائیور کی ٹکر سے کسی کی جان جاتی ہے تو یہ سیدھا قتل کے زمرے میں آتا ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور جہاں بھی قانون شکنی ہو گی، وہاں سخت کریک ڈاﺅن ہو گا۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورز ی کرنےوالی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی،شرجیل میمن
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل