ایران امریکا جنگ مذاکرات کے ذریعے ختم ہونے کا امکان ہے، ملیحہ لودھی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ ختم ہوجائے گی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کا راستہ اختیار کریں گے، اگر امریکی کانگریس جنگ ختم کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلیتی ہے تو صدر کو جنگ روکنا پڑے گی۔ نجی ٹیلی وژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کہا کہ ٹرمپ سفارتی طور پر یہ مو¿قف اختیار کرسکتے ہیں کہ وہ جنگ میں مزید شامل نہیں ہونا چاہتے، تاہم ممکن ہے کہ کچھ عرصے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ایران کے خلاف کوئی فالس فلیگ آپریشن کریں تاکہ صورتحال دوبارہ جنگ کی طرف چلی جائے۔ دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل (ر) زاہد محمود نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ میں اب جنگ سے نکلنے کی حکمت عملی پر غور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں