فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریبا 14 ہزار روپے کا اضافہ

کراچی:ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں تقریبا 14 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 13ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ26ہزار 36 روپے ہوگئی ۔ اسی طرح 10گرام سونے کا بھاﺅ 11ہزار 917 روپے اضافے سے 3لاکھ 65 ہزار 257 روپے کا ہوگیا ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں فی اونس سونے کا بھا 139 ڈالر اضافے سے 4035 ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں