پیٹرول 7 روپے 6 پیسے، ڈیزل 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر سستا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں