بسیمہ (نامہ نگار)ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے محکمہ صحت اور یونیسیف کے تعاون سے 14 سے 20 ستمبر تک جاری رہنے والی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں بسیمہ میں آگاہی واک اور سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں محکمہ صحت کے افسران و اہلکاروں، لیڈی ہیلتھ ورکرز، پیرا میڈیکس، اسکول کے طلبہ اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،مہم کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسیٰ زئی، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ضیائ الدین، اکاو¿نٹ سپروائزر حفیظ الرحمن، پیرا میڈیکس کے ضلعی رہنما محبوب علی عیسیٰ زئی،لیڈی سپروائزر بی بی زبیدہ، لیڈی سپروائزر بی بی حلیمہ اور پیرا میڈیکس کے عبد المالک عیسیٰ زئی سمیت محکمہ صحت کے دیگر افسران و اہلکار موجود تھے،اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او واشک ڈاکٹر عنایت اللہ عیسیٰ زئی، لیڈی ہیلتھ سپروائزر بی بی زبیدہ اور لیڈی ہیلتھ سپروائزر بی بی حلیمہ نے اسکول کے طلبہ اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے ماں اور بچے کی صحت کا خصوصی خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ بچوں کو بروقت حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے انہیں مختلف خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے، جبکہ ماو¿ں کی بہتر صحت صحت مند نسل کی بنیاد ہے،ڈاکٹر عنایت اللہ عیسیٰ زئی نے کہا کہ 14 سے 20 ستمبر تک جاری رہنے والی اس مہم کا مقصد عوام میں ماں اور بچے کی صحت، حفاظتی ٹیکہ جات اور بنیادی طبی سہولیات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو مقررہ شیڈول کے مطابق حفاظتی ٹیکہ جات ضرور لگوائیں اور کسی بھی بیماری یا صحت کے مسئلے کی صورت میں فوری طور پر مستند طبی مرکز سے رجوع کریں،مقررین نے کہا کہ ماں اور بچے کی بہتر صحت صرف ایک خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کی صحت مند بنیاد ہے۔ اس مقصد کے لیے محکمہ صحت، لیڈی ہیلتھ ورکرز، پیرا میڈیکس، اساتذہ اور عوام کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ، ماو¿ں کو صحت مند اور آنے والی نسلوں کو مضبوط بنایا جا سکے اور ایک صحت مند و مضبوط معاشرے کی تشکیل ممکن ہو۔
بسیمہ میں ماں اور بچے کی صحت کے حوالے سے آگاہی مہم کا آغاز
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل