اسسٹنٹ کمشنر جیوانی کا گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز کا دورہ

گوادر(خ ن)حکومتِ بلوچستان کی تعلیمی پالیسی کے تحت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار، طلبہ و طالبات کی حاضری، دستیاب وسائل کے مو¿ثر استعمال اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جیوانی طارق امام نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول گنز کا دورہ کیا۔جہاں پر انہوں نے اسکول میں طالبات کی حاضری، تدریسی عمل، کلسٹر بجٹ کے استعمال اور جاری تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جبکہ طلبہ سے ملاقات کرکے ان کے تعلیمی مسائل اور ضروریات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں ۔اسسٹنٹ کمشنر نے اسکول میں زیرِ تعمیر اضافی کلاس رومز کا بھی معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں مقررہ معیار اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے منصوبہ بروقت مکمل کیا جائے، تاکہ طلبہ کو بہتر اور سازگار تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ بلوچستان سرکاری اسکولوں میں تعلیمی سہولیات کی بہتری، معیاری تعلیم کے فروغ اور طلبہ و طالبات کے لیے بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کو ترجیح دے رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں