کوئٹہ:گوادر میں پاک ایران سرحد کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نیشنل لاجسٹک سیل کے چار ملازمین جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز گوادر کی تحصیل جیونی سے تقریباً 60 کلومیٹر دور پاک ایران سرحد پر بارڈر پوسٹ نمبر 250 کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چاروں افراد 24 سالہ غلام مصطفی ولد ریاض حسین اور 34 سالہ صنم مسیح ولد سلیم،36 سالہ کنول شہزاد ولد دلشاد احمد اور 26 سالہ دانش اقبال ولد فلک ناز جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو آگ لگا کر تباہ کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولین نیشنل لاجسٹک سیل این ایل سی کے ملازم تھے اور ان کے پاس بھاری رقم موجود تھی جسے حملہ آور لوٹ کر لے گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی جو مبینہ طور پر حملہ آوروں سے رہ گئی۔موٹرسائیکل کو تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
گوادر‘ گاڑی پر فائرنگ“ این ایل سی کے4ملازمین جاں بحق
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل