کوئٹہ…..صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمبر شتی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں حکومتی و انتظامی امور سمیت ضلع خضدار اور ضلع سوراب میں حالیہ انتظامی تبدیلیوں کے بعد کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ باہمی تعاون کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی زور دیا گیا ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، سابق ایم پی اے شاہینہ کاکڑ اور دیگر بھی موجود تھے۔دریں اثناءپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءو صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماءو صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے جھالاوان ہاو¿س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ہدایات پر محکمہ بلدیات کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت اور تکمیل کو سراہا دونوں رہنماو¿ں نے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مو¿ثر بنانے پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔
نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی قمبر دشتی ،نور محمد دمڑ کی ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل