تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے ، کرنل منیر احمد سلطان

سیوی(خ ن) کمانڈنٹ سیوی اسکاو¿ٹس کرنل منیر احمد سلطان اور ڈپٹی کمشنر سیوی نے BSDI فیز تھری کے تحت گاو¿ں خجک میں 50 ہزار گیلن گنجائش کے اوور ہیڈ اسٹوریج ریزروائر (OHSR) پر مشتمل واٹر سپلائی اسکیم کے منصوبے کے کام کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل عبدالمنان، اسسٹنٹ کمشنر سیوی و بختیارآباد میر بہادر خان بنگلزئی، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گلاب خان سمیت ضلعی افسران، معززین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔اس موقع پر ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گلاب خان نے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 25 ملین روپے کی لاگت سے گاو¿ں خجک میں 50 ہزار گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش رکھنے والا نیا اوور ہیڈ اسٹوریج ریزروائر تعمیر کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاو¿ں خجک میں پہلے سے موجود واٹر اسٹوریج ٹینک پرانا اور اپنی مدتِ استعمال تقریباً مکمل کر چکا ہے، جبکہ آبادی میں اضافے کے باعث پانی کی طلب میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ موجودہ ذخیرہ کرنے کی سہولت آبادی کی موجودہ ضروریات پوری کرنے کے لیے ناکافی ہے۔ نئے منصوبے کی تکمیل سے گاو¿ں خجک میں پانی ذخیرہ کرنے کی اضافی گنجائش پیدا ہوگی اور تقریباً 3 ہزار افراد کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی بہتر اور باقاعدہ فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ منصوبے کا مقصد موجودہ اور مستقبل کی پانی کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے واٹر سپلائی کے مجموعی نظام کو مزید مو¿ثر بنانا ہے۔کمانڈنٹ سیوی اسکاو¿ٹس کرنل منیر احمد سلطان اور ڈپٹی کمشنر سیوی نے منصوبے کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی سہولت جلد میسر آ سکے۔ علاقہ مکینوں نے منصوبے کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے گاو¿ں خجک کی دیرینہ ضرورت قرار دیا اور حکومت بلوچستان کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں