گواد(خ ن)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گوادر کا اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں ضلع میں تدریسی عملے سے متعلق مختلف سروس معاملات اور درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (خواتین) زراتون بلوچ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) وہاب مجید اور ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفیسر سوبان بلوچ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران اساتذہ کے ریٹائرمنٹ، سروس، میڈیکل، اسٹڈی لیو، فیملی پنشن، جی پی فنڈ، گروپ انشورنس اور دیگر متعلقہ معاملات زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں سے موصول ہونے والی درخواستوں اور سروس کیسز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے دائر کار کے تحت تدریسی عملے کے سروس معاملات کا جائزہ لے کر انہیں متعلقہ فورم کو مزید ضروری کارروائی اور منظوری کے لیے ارسال کیا جاتا ہے، جبکہ قواعد و ضوابط کے مطابق ڈسپلنری معاملات اور ضرورت پڑنے پر انکوائری کمیٹیوں کی تشکیل سے متعلق امور بھی اسی فورم پر زیرِ غور آتے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر عبدالشکور نے ہدایت کی کہ اساتذہ کے تمام سروس کیسز کی دستاویزات مکمل اور قواعد و ضوابط کے مطابق مرتب کی جائیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر کے بغیر متعلقہ فورم کو ارسال کیا جا سکے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ اکاو¿نٹس آفیسر کو بھی ہدایت کی کہ مالی و سروس معاملات سے متعلق کیسز کی مکمل جانچ پڑتال اور سکروٹنی مقررہ طریقہ کار کے مطابق یقینی بنائی جائے اور ضروری کارروائی مکمل کرکے کیسز بروقت متعلقہ فورم کو بھجوائے جائیں۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ اساتذہ کے جائز سروس معاملات کو میرٹ، شفافیت اور مقررہ قواعد کے مطابق بروقت نمٹانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مو¿ثر کوآرڈینیشن کے ساتھ کام کریں۔
اساتذہ کے تمام سروس کیسز کی دستاویزات مکمل اور قواعد و ضوابط کے مطابق مرتب کی جائیں،عبدالشکور
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل