جعفرآباد (نامہ نگار مقصود احمد مہر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان جمالی میں کلسٹر 2026 کے سلسلے میں ہیڈ ماسٹر نصر اللہ خارانی اور اسکول اسٹاف کی جانب سے یتیم اور مستحق طلباءمیں یونیفارم تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر طلباءمیں کاپیاں، پین، پنسل اور دیگر ضروری اسٹیشنری بھی تقسیم کی گئی۔ ہیڈ ماسٹر نصر اللہ خارانی نے کہا کہ مستحق طلباءکی حوصلہ افزائی اور انہیں تعلیمی سہولیات کی فراہمی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم اقدام ہے۔ طلباءاور والدین نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے ہیڈ ماسٹر اور اسکول اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائی سکول روجھان جمالی میں یتیم اور مستحق طلباءمیں یونیفارم تقسیم
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل