سونمیانی وندر(زبیر بلوچ)وندر میں فٹنس اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے وندر فٹنس زون کلب کا شاندار افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سب ڈویڑن وندر سیف علی مغل نے فیتہ کاٹ کر کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں معروف قبائلی شخصیات میر بہادر خان جاموٹ ، میر شاہجہان جاموٹ ، وندر پریس کلب کے صدر مہراللّٰہ ابراہیم انگاریہ ، صحافی زبیر بلوچ ، یحیحی کلب حب کے اونر استاد عصمت نے اپنی ٹیم کے ہمراہ نعمت خان ، ماجد بلوچ ، کراچی سے آئے معزز مہمان اصغر علی مغل ، بشیر ساسولی لیاری سمیت وندر کی سیاسی و سماجی شخصیت محمد خان چنہ ، ڈاکٹر محمد صدیق دودا اے سی آفس ، تیمور لاڈلہ ، جواد خان ، لسبیلہ حب کے مشہور ٹاک ٹاکرز معشوق علی ، عاشق جان و دیگر معززین اور مہمانوں نے شرکت کی۔ وندر فٹنس زون کے اونرز پیر محمد عرف بابل زہری اور فہاد عبدالغنی ساسولی نے تمام آنے والے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اونرز کا کہنا تھا کہ وندر فٹنس زون کے قیام کا مقصد علاقے کے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔ نوجوانوں کو کھیل اور ورزش کی طرف راغب کرکے سماجی برائیوں سے دور رکھیں گے تاکہ ایک مثبت اور صحت مند ماحول فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کے تعاون اور حوصلہ افزائی سے فٹنس زون کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور نوجوانوں کے لیے مستقبل میں بھی مزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں شریک معزز شخصیات نے وندر فٹنس زون کے قیام کو سراہتے ہوئے اونرز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر شیرینی تقسیم کی گئی جبکہ کلب کی کامیابی علاقے کی خوشحالی اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔
وندر میں فٹنس اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کلب کا شاندار افتتاح
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل