عطاالرحمن ترین کاگرلز ہائی اسکول فقیری کالونی میں سائنس و آرٹ نمائش کا دورہ

گوادر (خ ن)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گوادر عطاالرحمن ترین نے چائنا پاکستان گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فقیری کالونی میں منعقدہ سائنس و آرٹ نمائش 2026 کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی ایس پی گوادر چاکر خان بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے سائنسی منصوبوں، تخلیقی ماڈلز اور فن پاروں کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی گوادر عطاالرحمن ترین نے کہا کہ طلباء کی جانب سے پیش کیے گئے سائنسی پروجیکٹس اور تخلیقی فن پارے انتہائی شاندار اور قابلِ ستائش ہیں۔ کم عمری میں بچوں نے جس محنت، صلاحیت اور تخلیقی سوچ کا مظاہرہ کیا ہے، وہ ان کے روشن مستقبل کی واضح عکاسی کرتا ہے ان کا کہنا تھا کہ طلباء کی اس شاندار کارکردگی اور کامیاب نمائش کا سہرا اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کے سر جاتا ہے، جنہوں نے بچوں کی بہترین رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے ذریعے ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کیا۔ ایسی مثبت اور تعلیمی سرگرمیاں طلباء میں تحقیق، تخلیقی سوچ اور خود اعتمادی کو فروغ دیتی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کی صلاحیتوں اور کامیابیوں کو میڈیا اور دیگر مو¿ثر پلیٹ فارمز پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مستقبل میں مزید نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں