سوراب، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق،دو افراد زخمی

خاران( محمدعیسی محمدحسنی ) سوراب کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاران کے نوجوان جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد زخمی تفصیلات کے مطابق خاران سے تعلق رکھنے والے زین عارف حبیب عارف جنید دیدگ کراچی سے کوئٹہ جاتے ہوئے سوراب کے میں شاہراہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے زین عارف موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ حبیب عارف جیند دیدگ زخمی ہوئے تھے جنھیں فوری طور پر قلات سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر مقتول کی لاش اور زخمیوں کو کوئٹہ ریفر کیا گیا بعدازاں زین عارف کی میت کو خاران لاکر تدفین کیا گیا مقتول زین عارف اور زخمی حبیب عارف خاران کے صحافی حاجی عارف کے فرزند جبکہ دوسرا زخمی اور جنید آحمد پروفیسر عبدالکریم دیدگ کے بیٹے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں