نصیرآباد(خ ن)پٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع نصیرآباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی بہتری اساتذہ اور دیگر ملازمین کی حاضری تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل طلباءکو معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف بلاامتیاز کارروائی سمیت دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیااجلاس میں ضلع بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کو مزید مو¿ثر بنانے اساتذہ کی حاضری کو یقینی بنانے اور طلباء کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا اس موقع پر تعلیمی اداروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور تدریسی عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہ کرنے پر زور دیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کہا کہ جدید اور معیاری تعلیم کے حصول کے بغیر کسی بھی معاشرے اور ملک کی حقیقی ترقی ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہم ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں تعلیم کے شعبے میں نمایاں پیش رفت کرنا ہوگی کیونکہ علم تحقیق اور جدید تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہیںانہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام معاشرے کے معمار اور نئی نسل کے مستقبل کے ذمہ دار ہیں ان کی ذمہ داری صرف نصابی تعلیم تک محدود نہیں بلکہ وہ طلبائ کی اخلاقی تربیت کردار سازی اور انہیں جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں خلوص، محنت اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ ادا کریں تاکہ طلبائ کو معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ایک بہتر اور مثبت مستقبل بھی فراہم کیا جا سکے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر رہنے والے ملازمین کے خلاف قواعد و ضوابط کے مطابق بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ سرکاری وسائل عوام کی امانت ہیں اور تعلیمی اداروں میں فرائض سے غفلت کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات اساتذہ کی دستیابی طلباء کی حاضری اور تدریسی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مو¿ثر حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ نصیرآباد میں تعلیم کے فروغ اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔
علم تحقیق اور جدید تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہیں،وریندر لعل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل