کوئٹہ:بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنے کے اعلان پر 3 ماہ میں عملدرآمد نہ ہو سکا۔ صوبے م کے بیشتر اسکولوں میں بچے ٹاٹ پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے اسکولوں میں ٹاٹ کلچر ختم کرتے ہوئے تین ماہ میں اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنے کے اعلان کیا تھا تاہم اس پر اب تک عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔ڈائریکٹر اسکولز اخترکھیتران کا کہنا ہے کہ ڈیسک کی فراہمی کے منصوبے کی سمری حکومت کو بھجوائی ہے اور فنڈز ملنے پراسکولوں کو ڈیسک مہیا کردئیے جائیں گے۔
صوبہ بلوچستان کے اسکولوں کو ڈیسک مہیا کرنے کے اعلان پر 3 ماہ بعد بھی عملدرآمد نہ ہو سکا
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل