اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل رکنی میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ

رکنی(خ ن)ڈپٹی کمشنر بارکھان سعید الرحمن کاکڑ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رکنی فہد حسین عمرانی نے تحصیل رکنی میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر پیٹرول پمپس پر نصب گیج، میٹر ریڈنگ، پیمانوں اور پیٹرول کی مقررہ مقدار کی فراہمی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے میٹر ریڈنگ اور پیمانوں کی درستگی چیک کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنایا کہ صارفین کو مقررہ مقدار کے مطابق پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپ مالکان کو ہدایت کی کہ گیج اور میٹر ریڈنگ میں کسی قسم کی بے ضابطگی یا صارفین کو مقررہ مقدار سے کم پیٹرول کی فراہمی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے تحفظ اور پیمانوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرول پمپس کی چیکنگ کا سلسلہ آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں