چمن (خ ن)ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی زیرِ صدارت چمن شہر روغانی روڈ کی تعمیر و بحالی کے جاری منصوبے کی پیش رفت، معیار اور رفتار کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W) کے ایگزیکٹو انجینئر (XEN)، سب ڈویژنل آفیسر (SDO)، اسسٹنٹ انجینئر (AE)، متعلقہ انجینئرنگ اسٹاف، تعمیراتی منصوبے کے ٹھیکیداران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات کے متعلقہ افسران اور ٹھیکیداران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر چمن کو روغانی روڈ پر جاری تعمیراتی و بحالی کے کام، منصوبے کی موجودہ پیش رفت، تعمیراتی مراحل اور تکمیل کی مقررہ مدت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی نے منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے تعمیراتی کام کے معیار، رفتار اور شفافیت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے متعلقہ ایکسین، انجینئرنگ افسران اور ٹھیکیداران کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام مراحل کی باقاعدگی سے فنی اور انتظامی نگرانی یقینی بنائی جائے، تعمیراتی کام مقررہ تکنیکی معیار کے عین مطابق انجام دیا جائے اور کام کی رفتار میں غیرضروری تاخیر سے ہر ممکن گریز کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ چمن شہر روغانی روڈ ایک اہم عوامی شاہراہ ہے، جس کی تعمیر و بحالی سے شہریوں کو آمدورفت کی بہتر سہولت میسر آئے گی، ٹریفک کے نظام میں بہتری آئے گی اور شہر کی مجموعی خوبصورتی و انفراسٹرکچر کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع چمن میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی معیار، رفتار اور شفافیت کے حوالے سے مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔ عوامی اہمیت کے منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچ سکیں۔
چمن شہر روغانی روڈ ایک اہم عوامی شاہراہ ہے، حبیب بنگلزئی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل