ٹرمپ کے مواخذے کیلئے ڈیموکریٹس کو مزید 13سینیٹرز کی حمایت درکار

ٹیکساس…. امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کیلئے سینیٹ کے67 ووٹ درکار ہوں گے۔ ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستوں کی صورت میں اگر ان کے تمام ارکان بھی مواخذے کی تحریک میں ووٹ ڈالیں گے تو انہیں مزید 13سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔ 100رکنی سینیٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرلینا بذاتِ خود صدر کی برطرفی کے لیے کافی نہیں ہوگا جب کہ مواخذے کے لیے علیحدہ قانونی اور آئینی کارروائی بھی ضروری ہوگی۔سیاسی مبصرین کے نزدیک ڈیموکریٹس کی کامیابی صدر ٹرمپ کے لیے سیاسی مشکلات بڑھا سکتی ہے، خصوصاً اگر ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی ڈیموکریٹک پارٹی کے ہاتھ میں آجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں