گوادر (خ ن)میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026 کے گرلز ایونٹس کے دوسرے روز بھی مختلف کھیلوں کے مقابلے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ جاری رہے۔ فیسٹیول محکمہ تعلیم، پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن اور ادارہ ترقیات گوادر کے اشتراک و تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے دوسرے روز فٹبال کے مقابلوں میں دارالعلوم پبلک اسکول گوادر نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر، جبکہ گوادر گرامر اسکول نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل گوادر کو شکست دی۔ کرکٹ میں بحریہ ماڈل کالج گوادر نے یونیورسٹی آف گوادر، جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول شمبے اسماعیل نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بخشی کالونی کو شکست دے کر دوسرے را¶نڈ کے لیے کوالیفائی کرلیا مقابلوں کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر اسکولز بلوچستان منیر احمد نودیزئی تھے۔ اس موقع پر چیئرمین میر عبدالغفور کلمتی ویلفیئر فا¶نڈیشن گوادر میر ارشد کلمتی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زاہد حسین، ڈپٹی ڈی ای او حسن الاسلام، ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول گوادر میڈم راشدہ افضل، گرلز ایونٹس کی سربراہ میڈم بلقیس سلیمان، ڈسٹرکٹ اسپورٹس سپروائزر علی عاقب اور میر فا¶نڈیشن کے نمائندگان سمیت دیگر موجود تھے۔مہمانِ خصوصی نے کھلاڑیوں سے ملاقات اور مصافحہ کیا اور طلبہ و طالبات کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد پر میر ارشد کلمتی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ صحتمند، باصلاحیت اور متحرک معاشرے کی تشکیل کے لیے نہایت اہم ہے۔ ایسے اقدامات نوجوانوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مثبت سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔
میر کلمتی انٹر ایجوکیشنل اسپورٹس فیسٹیول 2026
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل