خواتین کاکردار ملک کی ترقی کےلئے نہایت ضروری ہے سید محمد نہال ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر اور نیا ناظم آباد کے اشتراک سے ”عزمِ پاکستان“ کے عنوان سے ایک پروقار تقریب اور فیملی کارنیول کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد شہدائے پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کرنا، خواتین کے ملکی ترقی میں کردار کو اجاگر کرنا اور نوجوان نسل خصوصاً نوجوان کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرنا تھااس موقع پر ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر کی جانب سے تمام معزز مہمانانِ گرامی کو خوش آمدید کہا گیا اور ان کی شرکت پر تہہ دل سے اظہارِ تشکر کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی تھے جبکہ اس موقع پرسی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر اور اعزازی کمانڈر سرجن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ ،معروف کاروباری شخصیت عارف حبیب،ریحان ہاشمی،ایم پی اے ایم کیو ایم پاکستان جمال احمد اور دیگرسیاسی و سماجی شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر چھوٹے کاروباری کرنے والی خواتین اور نوجوان کاروباری افراد نے بھی مختلف اسٹالز لگائے اور وومن بائیک ریلی نکالنے کے ساتھ مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والی خواتین کوایوارڈز سے بھی نوازا گیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہاکہ خواتین کاکردار ملک کی ترقی کےلئے نہایت ضروری ہے انہوںنے کہاکہ کستان کا ہر بچہ اس قومی عزم سے واقف ہے جس کے تحت ہماری مسلح افواج نے ہمیشہ وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کو مقدم رکھا وزیرِ اعظم کی قیادت اور فیلڈ مارشل کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، عزم اور حکمتِ عملی نے پاکستان کو دنیا میں ایک باوقار اور مضبوط مقام دلایا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے اس موقع پرسی ای او ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر اور اعزازی کمانڈر سرجن ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کہاکہ معرکہ حق کے بعد پاکستان کا نام دنیا بھر میں بلند ہوا ہے انہوںنے کہاکہ قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مثبت سرگرمیوں اور باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی انتہائی ضروری ہے جبکہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے انہوں نے اس شاندار تقریب کی کامیابی کے لیے تمام شرکاءکے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا تقریب کے موقع پرمعروف کاروباری شخصیت عارف حبیب نے کہاکہ باصلاحیت افراد کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کا اعتراف معاشرے کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے ایسی تقریبات نوجوانوں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہیںاس موقع پرڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر کی جنرل مینیجر ڈاکٹر نیئر جبین نے کہاکہ پاکستان کی آزادی اور خودمختاری ہمارے عظیم شہداءکی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے ہمارے شہداءنے اپنے خون سے اس وطن کی حفاظت کی اور ہمیں ایک آزاد اور باوقار ملک عطا کیا پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی قربانیوں، عزم اور دفاعِ وطن کی بدولت آج پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہے انہوں نے کہا کہ شہداءکی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائگناسٹک سینٹر نے اپنی مختلف برانچز کو ہمارے عظیم شہداءکے نام سے منسوب کیا ہے اس اقدام کا مقصد صرف شہداءکو خراجِ تحسین پیش کرنا نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کو بھی یہ پیغام دینا ہے کہ آج ہم جس آزادی میں زندگی گزار رہے ہیں، اس کے پیچھے ہمارے شہداءکی عظیم قربانیاں شامل ہیںتقریب کے اختتام پر تمام معزز مہمانانِ گرامی، شرکاء، منتظمین اور نیا ناظم آباد کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے اس قومی جذبے سے بھرپور تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں