جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع جعفرآباد میں داخلہ مہم کے سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا کی سربراہی میں آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بچوں کو اسکولوں میں داخل کرانے اور تعلیم کی اہمیت کے حوالے سے آگاہی پیغامات درج تھے۔ ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جعفرآباد شکیل احمد، ڈسٹرکٹ اکا¶نٹس آفیسر رسول بخش، ڈسٹرکٹ لٹریسی آفیسر طیبہ طاہر، ساحل سکندر گولہ سمیت کثیر تعداد میں طلباءو طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں داخلہ مہم اور لٹریسی کے حوالے سے سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس سے اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا، طیبہ طاہر، شکیل احمد اور ساحل سکندر گولہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جعفرآباد میں جہالت کی تاریکی کے خاتمے اور عوام میں تعلیم کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنے کے لیے لٹریسی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، ڈپٹی کمشنر خالد خان کی قیادت میں ضلع بھر میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکولوں میں داخل کروانے کے لیے مختلف آگاہی پروگرامز اور ایونٹس منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ والدین اور عوام میں شعور بیدار کرکے ان بچوں کو اسکولوں میں داخل کروایا جائے جو تاحال اسکولوں سے باہر ہیں۔ مقررین نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے وڑن کے مطابق تعلیم کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے بچوں کے مستقبل کو روشن اور انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر جھٹ پٹ دھیرج کالرا کی سربراہی میں آگاہی ریلی کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل