ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ

کوئٹہ (خ ن)ٹیوٹا عبدالکبیر زرکون کا اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ منیجنگ ڈائریکٹر بی-ٹیوٹا، جناب عبدالکبیر زرکون نے اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جاری تربیتی سرگرمیوں اور اسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ادارے کی نمایاں کارکردگی اور بہتری کے پہلوو¿ں کا جائزہ لیتے ہوئے ایم ڈی بی-ٹیوٹا نے تربیتی معیار کو مزید بہتر بنانے اور ادارے کی اپ گریڈیشن کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد اسٹاف ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے۔اس موقع پر ڈائریکٹر بی-ٹیوٹا جناب غلام مصطفیٰ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر غلام حسین رضا بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں