پارٹی قیادت کی رہنمائی میں عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی،میر محمدصادق عمرانی

کوئٹہ۔۔۔۔سینئر صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمدصادق عمرانی سے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی رہنماو¿ں اور سینئر ساتھیوں کے وفد نے ان کے دفتر سول سیکریٹریٹ میں ملاقات کی وفد میں پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، سٹی کے دیگر عہدیداران اور سینئر پارٹی ساتھیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ملاقات کے دوران سیاسی و پارٹی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی رہنماو¿ں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے، جمہوری اصولوں اور عوامی خدمت کے مشن پر ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ہے۔ پارٹی کارکنان اور رہنماو¿ں کے باہمی اتحاد، مشاورت اور رابطے کو مزید مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے تمام رہنما اور کارکنان باہمی مشاورت کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں