کوئٹہ(خ ن)پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون، سیاحت و ثقافت نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر میں حلقے اور صوبے کے دیگر اضلاع کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں میں شفافیت اور بروقت تکمیل وقت کی ضرورت ہے، اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک و قوم کا روشن مستقبل جدید تعلیمی نظام میں پنہاں ہے۔ ملکی استحکام اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی نسل کو جدید تعلیم کے حصول کی ترغیب دیں تاکہ وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ہماری بہتر نمائندگی کر سکیں۔ نوابزادہ میر زرین خان مگسی نے وفود کو یقین دلایا کہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو معیار اور وقت کی پابندی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔اس موقع پر مختلف وفود اور سائلین نے اپنے علاقائی اور ذاتی نوعیت کے مسائل نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی کے سامنے پیش کیں، جنہیں انہوں نے غور سے سنا اور فوری طور پر متعلقہ محکمانہ افسران کو احکامات جاری کیے.
وامی مسائل کے حل کے لیے حکومت ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے،نوابزادہ میر محمد زرین خان مگسی
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل