حب(خ ن)کمشنر لسبیلہ ڈویژن سائرہ عطاءکی زیرصدارت منعقدہ اجلاس میں ضلع حب کے صنعتی ایریازسمیت ضلع بھر میں 2لاکھ پودوں کی شجرکاری کاہدف مقررکیا گیا کمشنر لسبیلہ ڈویڑن کی زیرصدارت منعقدہ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر حب جمعدادمندوخیل ایس پی حب مرزابلال حسن اورڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ شریک ہوئے فاریسٹ حکام نےاجلاس کے شرکائکوبریفنگ میں بتایا کہ شجرکاری مہم کے تحت پہلے مرحلے میں ضلعی پولیس کے تعاون سے پندرہ ہزار پودے لگائے جائیں گے دوسرے مرحلے میں ایم ڈی لیڈا چیمبرآف کامرس کے تعاون سے انڈسٹریل اورشہری ایریازمیں ایک لاکھ پودوں کی پلانٹیشن کی جائیگی جبکہ شپ بریکنگ سمیت مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم شروع کی جائیگیڈپٹی ڈائریکٹر فاریسٹ حب محمودنے بریفنگ میں بتایا کہ حب ڈیم کے ایریا میں کامیابی سے ایک لاکھ پودوں کی پلانٹیشن کی گءجوتناوردرخت بنکر قدرتی۔ماحول کوبرقراررکھنے کیساتھ جنگلی حیات کیلئے محفوظ مسکن بن چکی ہیں کمشنر لسبیلہ ڈویڑن سائرہ عطاء نے اجلاس سے خطاب کرتے یوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی دورکرنے میں درختوں کا کلیدی کرداریوتا ہے محکمہ جنگلات کے پراجیکٹس کی مانیٹرنگ سختی سے کی جائیگی اورجنگلات کی اراضیات کا تحفظ یقینی بنایا جائیگا۔
ماحولیاتی آلودگی دورکرنے میں درختوں کا کلیدی کرداریوتا ہے ،سائرہ عطاء
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل