لورالائی(خ ن)رکنِ صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل کی خصوصی ہدایات پر ان کے فرزند فضل خان اوتمانخیل کی قیادت میں 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار ریلی اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر علاقائی معتبرین، عمائدین، حاجی طور کاروان کے نوجوانوں اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا ریلی کے شرکاءقومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے جبکہ اس موقع پر 50 گز طویل قومی پرچم خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہا، جسے نوجوانوں نے انتہائی جوش و جذبے اور حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ تھام رکھا تھا۔ قومی پرچم کی شاندار نمائش نے ریلی کے ماحول کو مزید پرجوش اور دیدنی بنا دیا ریلی عبدالرحیم خان کلب ہوتے ہوئے شہر کے مختلف شاہراوں سے ہوتے ہوئے واپس عبدالرحیم کلب میں جلسے کا شکل اختیار کیا ۔ریلی کے دوران شرکاءنے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حق میں نعرے لگائے اور ملک کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شرکاءنے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنی بہادر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہےاس موقع پر تقریب سے افضل خان اوتمانخیل ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ءپاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے، جب پوری پاکستانی قوم نے اپنی بہادر مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور دفاعِ وطن کی ایک لازوال تاریخ رقم کی مقررین نے کہا کہ یومِ دفاع ہمیں قومی اتحاد، قربانی، حب الوطنی اور مادرِ وطن کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔ شہداءپاکستان قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، جن کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضاو¿ں میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداءاور غازیوں کو ہمیشہ عزت و احترام سے یاد رکھے گی فضل خان اوتمانخیل نے اس موقع پر نوجوانوں کے جذبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کا نوجوان طبقہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہے اور نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تعلیم، محنت، دیانتداری اور قومی یکجہتی کو اپنا شعار بناتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی میں فعال کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہیے کہ باہمی اختلافات سے بالاتر ہوکر ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے متحد ہوکر کام کریں گے۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شہداءپاکستان کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ شرکاءنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور قومی یکجہتی کے لیے پوری قوم ہمیشہ متحد اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
6 ستمبر 1965ءپاکستان کی تاریخ کا ایک عظیم اور ناقابلِ فراموش دن ہے،فضل خان اوتمانخیل
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل