دکی(خ ن)ملک بھر کی طرح ضلع دکی میں بھی 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان انتہائی عقیدت، احترام اور قومی جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع دکی کے دفتر میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو سلامی پیش کی۔بعد ازاں یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ضلع دکی محمد اکرم خان حریفال نے کی۔ ریلی میں اعلیٰ سرکاری افسران، پولیس اہلکاروں، مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقع پر ایس پی ضلع دکی منصور احمد بزدار، ڈی ایچ او بہادر خان، ڈی او لوکل گورنمنٹ راز محمد ترین ایس ایچ او کاشف سیال، چیف آفیسر سمندر خان ناصر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور قابلِ فخر دن ہے۔ یہ دن ہمیں 1965ءکے ان بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور لازوال جذب حب الوطنی کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یومِ دفاع ہمیں اس عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد رہے گی۔مقررین نے کہا کہ پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے شہداءکی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ آج کا دن ہمیں اتحاد، نظم و ضبط، بھائی چارے اور وطن سے وفاداری کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتے ہوئے ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔آخر میں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک انتہائی اہم اور قابلِ فخر دن ہے،محمد اکرم خان حریفال
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل