سوراب(خ ن)یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اور گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سوراب میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ تھے جبکہ اعزازی مہمانوں میں ایف سی بلوچستان 61 ونگ کے میجر بدر اور ڈسٹرکٹ کے تمام ڈی ڈی ای اوز ایجوکیشن (فیمیل) شامل تھیں گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ اعزازی مہمانوں میں تمام ڈی ڈی ای اوز میل شرکت کیں تقریبات میں طلبہ و طالبات نے حمد، نعت، تقاریر، ٹیبلوز اور دیگر ملی و قومی پروگرام پیش کرکے وطن عزیز سے اپنی محبت اور جذب? حب الوطنی کا اظہار کیا ڈپٹی کمشنر صاحبزادہ نجیب اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوم دفاع کی اہمیت، قومی یکجہتی اور نوجوان نسل کے کردار پر روشنی ڈالی تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں نقد انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔
یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں سوراب میں پروقار تقریبات کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل