قلات (خ ن)ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی یوم دفاع پاکستان اپنے بہادر شہداءاور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے منا رہی ہےکمشنر خضدارڈویژن قادربخش پرکانی کی ہدایت پر بلوچستان کے تاریخی شہرقلات میں ڈپٹی کمشنر انجینئر عائشہ زہری کی سربراہی اورضلعی انتظامیہ کی زیرنگرانی یوم دفاع کی تقریبات سرکاری سطح پربھرپوراندازمیں منائی جارہی ہیں۔قلات میں یوم دفاع کے مناسبت سے تقریبات کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ڈپٹی کمشنر انجنےئر عائشہ زہری ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اسسٹنٹ کمشنر اسد سمالانی نے پرچم کشائی کی۔پولیس فورس کے چاک وچوبنددستے نے قومی پرچم کو گارڈآف آنر ہیش کیا۔شرکاے نے ملکی سالمیت کے تجفظ استحکام کیلئے خصوصی دعاکی ۔اس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان اور سیاسی سماجی رہنماو¿ں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پرچم کشائی تقریب کے بعد شاندارریلی کاانعقادکیا گیاریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی قلات انجینئرعائشہ زہری نے کہا کہ یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہےیہ دن قومی جوش و جذبے اور ملی یکجہتی کے ساتھ منای جارہی ہےضلع بھر میں مختلف تقریبات قومی و ملی پروگرامزاور سرکاری اسکولوں کالجوں میں بھی یومِ دفاعِ پاکستان کے حوالے سے تقریبات منظم اندازمیں منعقد کی جارہی ہیں
یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے،عائشہ زہری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل