جعفرآباد( نامہ نگار مقصود احمد مہر ) ڈیرہ اللہ یار 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ڈیرہ اللہ یار میں پ±رجوش ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت بلاول نواز بہرانی نے کی۔ ریلی پارلیمانی سیکرٹری ہادیہ نواز بہرانی اور ڈپٹی میئر میر رب نواز خان بہرانی کی ہدایت پر نکالی گئی، جس میں شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ریلی کا آغاز بہرانی ہاو¿س سے ہوا، جو بہرانی چوک سے ہوتی ہوئی تحصیل روڈ پہنچی اور مختلف راستوں سے گزرنے کے بعد واپس بہرانی ہاو¿س پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکائ نے پاکستان کی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے قومی جذبے کا بھرپور اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جس پر پوری قوم اپنے بہادر شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے شہداءکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور قوم اپنے شہداءکی عظیم قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔تحصیل سنی میں سکولوں کی بندش اور اساتذہ کی غیرحاضری لمحہ فکریہ ہے، تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔
ڈیرہ اللہ یار 6 ستمبر یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ریلی کا انعقاد
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل