ڈپٹی کمشنر سو راب کی سربراہی میں پروقار تقریب کا انعقاد

سوراب(خ ن)یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ڈپٹی کمشنر سوراب صاحبزادہ نجیب اللہ نے قومی پرچم کشائی کی اس موقع پر ایف سی بلوچستان 61 ونگ میجر بدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سلمان علی بلیدی، ڈی ایس پی بلاول محمد حسنی، ڈی ایس پی عزیز احمد خدرانی سمیت تمام ضلعی افسران، صحافیوں، سول سوسائٹی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی یوم دفاع کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوراب کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس سے ایک شاندار ریلی بھی نکالی گئی، جس میں ضلعی افسران، سیکیورٹی اہلکاروں، صحافیوں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی دوبارہ ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی شرکاءنے اس موقع پر وطن عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور 6 ستمبر کے شہداءو غازیوں کو خراج عقیدت پیش کیا تقریب اور ریلی میں پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں