سونمیانی وندر(نمائندہ گوادر بزنس)6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان ہماری قومی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن ہے پاک فوج کے بہادر جوانوں اور پاکستانی قوم نے مل کر وطنِ عزیز کے دفاع کے لیے قربانیاں دے کر لازوال مثال قائم کی ہے۔ ہم اپنے شہدائ اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ پاکستان کی سلامتی ، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یومِ دفاع ہمیں قومی اتحاد ، یکجہتی ، حب الوطنی اور وطنِ عزیز سے وفاداری کا درس دیتا ہے پاک فوج نے ملک کے دفاع کے لیے ہمیشہ بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں قوم کبھی فراموش نہیں کرسکتی۔ پاکستان کی ترقی ، سلامتی اور استحکام کے لیے ہر محاذ پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر و جام گروپ کے سینئر رہنمائ عبدالحمید رونجہ نے وندر میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان عالیانی کی خصوصی ہدایت پر جام گروپ کی قیادت میں وندر میں یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی وندر عبدالحمید رونجہ ، جام گروپ کے سینئر رہنماو¿ں حاجی سکندر علی جتک ، سردار کامران گونگہ ، وڈیرہ ضیائ اللہ بلوچ نے کی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی شخصیات جام گروپ کے کارکنان نوجوانوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی میونسپل کمیٹی وندر سے نکالی گئی جو المصطفیٰ صابرین ہوٹل سے یوٹرن لیتے ہوئے وندر پل تک پہنچ کر دوبارہ میونسپل کمیٹی وندر میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکائ نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے وندر کی فضائیں گونجتی رہیں۔ اس موقع پر جام کمال خان کی حمایت میں جام کمال قدم بڑھاو¿ ، ہم تمہارے ساتھ ہیں‘ کے نعرے بھی بلند کیے گئے۔ ریلی کے دوران شرکائ کا جوش و خروش قابلِ دید تھا جبکہ قومی پرچموں کی بہار نے وندر شہر کی فضا کو حب الوطنی کے رنگ میں رنگ دیا۔ ریلی میں جام گروپ کے سینئر رہنمائ کونسلر عبدالرحمن بلوچ ، یوسف براہ ، عزت اللہ جتک ، ٹیو مل لاسی ، تنویر حفیظ ایوبی ، عتیق الرحمن بلوچ ، وندر پریس کلب کے سابق صدر محمد امین رونجہ سمیت بڑی تعداد میں شہریون نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکائ نے وطنِ عزیز کی سلامتی ، استحکام اور دفاع کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ جبکہ ڈی ایس پی وندر محمد جان ساسولی اور ایس ایچ او وندر عبدالحق موسیانی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ ریلی کے شرکائ کو سکیورٹی فراہم کی۔
پاکستان کی سلامتی ، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے،عبدالحمید رونجہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل