پانی کی لفٹنگ، منتقلی اور تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے،محمد رمضان پلال

اُستا محمد(خ ن)ڈپٹی کمشنر اُستا محمد محمد رمضان پلال نے گنداخہ ٹاو¿ن میں پینے کے پانی کی فراہمی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گنداخہ واٹر سپلائی اسکیم اور پانی کی لفٹنگ کے مقام کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے واٹر سپلائی کے تالابوں میں پانی کی منتقلی، پانی کی لفٹنگ اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے جاری اقدامات کا معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیف اللہ مگسی کینال سے گنداخہ واٹر سپلائی کے تالابوں تک پانی پہنچانے کا عمل جاری ہے اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے واٹر سپلائی تالاب میں پانی پہنچ چکا ہے۔ مزید پانی کے ذرائع کو بھی واٹر سپلائی کے تالابوں کی جانب منتقل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ تالابوں میں پانی کی مطلوبہ مقدار جلد از جلد دستیاب ہو اور گنداخہ ٹاو¿ن کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال اور بہتر بنائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر محمد رمضان پلال نے متعلقہ محکموں کے افسران اور اہلکاروں کو ہدایت کی کہ پانی کی لفٹنگ، منتقلی اور تالابوں میں پانی ذخیرہ کرنے کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس لیے اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واٹر سپلائی کے تمام مراحل کی مسلسل نگرانی کی جائے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے گنداخہ ٹاو¿ن کے عوام کو جلد از جلد پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے اس موقع پر عوامی آگاہی کے حوالے سے واضح کیا گیا کہ سیف اللہ مگسی کینال کے ذریعے صاف اور تازہ پانی گنداخہ واٹر سپلائی کے تالابوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جو گندہ یا مضرِ صحت پانی نہیں ہے ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کی فراہمی اور معیار سے متعلق کسی بھی غیر مصدقہ اطلاع، افواہ یا منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور صرف انتظامیہ اور متعلقہ سرکاری محکموں کی جانب سے فراہم کردہ مستند معلومات پر اعتماد کریں ضلعی انتظامیہ اُستا محمد کی جانب سے گنداخہ ٹاو¿ن کے عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ پانی کے ذرائع کو واٹر سپلائی تالابوں تک منتقل کرنے پانی کی لفٹنگ کے عمل کو تیز کرنے اور سپلائی کے نظام کو مو¿ثر بنانے کے لیے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، تاکہ شہریوں کو درپیش پینے کے پانی کے مسئلے کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں