نصیرآباد( محمد یونس عمرانی) 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر مری ہاو¿س سے امن کمیٹی کے رکن میرامداد حسین مری کی قیادت میں شاندار ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات، قبائلی عمائدین اور شہریوں نے شرکت کی۔ ایف سی 114 ونگ کے کمانڈر کرنل رضوان طیب بھی ریلی میں شریک ہوئے۔ریلی میں قادر شاہ، میر جاوید جتک، احمد خان مینگل، ثناء اللہ رند، غیبی خان، میر مراد خان جتک، وڈیرہ مختیار احمد جتک، عظیم خان جتک، میاں انور، غلام شاہ، گل محمد گولہ منیر احمد پہیار سمیت دیگر معززین اور شہریوں نے شرکت کی۔ریلی کے شرکائ نے ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی جوش و جذبے کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے۔ شرکائ نے قومی پرچم لہراتے ہوئے وطنِ عزیز سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا اور پاکستان کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ریلی سے کرنل رضوان طیب اور میر امداد حسین مری سید قادر علی شاہ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یومِ آزادی ہمارے لیے صرف جشن کا دن نہیں بلکہ تجدیدِ عہد کا موقع بھی ہے۔ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں حاصل ہوا، اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔مقررین نے کہا کہ ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے، نوجوان نسل کو پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے تعلیم، محنت اور مثبت کردار کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔اس موقع پر میر امداد حسین مری نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں اپنے قومی ہیروز اور قیامِ پاکستان کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو یاد کرنے کا درس دیتا ہے۔ ہمیں سیاسی و ذاتی اختلافات سے بالاتر ہو کر پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے متحد ہونا ہوگا۔ریلی کے شرکائ نے قیامِ پاکستان کے شہدائ کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا۔ریلی کے اختتام پر ملک کی سلامتی، امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ملک کی سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پوری قوم متحد ہے،میرامداد حسین مری
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل