جعفراباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ تعلیم کے افسران سمیت متعلقہ محکموں کے حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع جعفرآباد میں تعلیمی نظام کی بہتری، تعلیمی اداروں کو درپیش مسائل اور جاری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں اور اقدامات پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا،جبکہ آر ٹی ایس ایم (RTSM) کی پیشرفت، فیلڈ اسٹاف کی کارکردگی اور ترقیاتی امور کی نگرانی، پی ٹی ایس ایم سی ایس (PTSMCs) کی موجودہ صورتحال اور تعلیمی اداروں میں جاری تعمیراتی اسکیموں پر بھی غور کیا گیا۔اس کے علاوہ یونیسیف کے تعاون سے جاری منصوبوں کی پیشرفت، ضلع کے کالجز کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے۔ اجلاس میں ضلع جعفرآباد کے پانچ کنٹریکٹ اساتذہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے معاملے کا بھی جائزہ لیا گیا، جبکہ تعلیم کے شعبے سے متعلق دیگر اہم مسائل اور انتظامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے تعلیمی نظام کی بہتری، سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی اور جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر جعفرآباد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل