جھل مگسی(خ ن)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی زیرِ صدارت ضلعی ریونیو امور اور سرکاری محصولات کی وصولی کے حوالے سے ریونیو افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدار جھل مگسی ارباب خان مگسی تحصیلدار گنداواہ اقبال سولنگی نائب تحصیلدار میرپور سلیمان خان جویہ سمیت متعلقہ پٹواریوں اور دیگر ریونیو عملے نے شرکت کی اجلاس کے دوران ضلع بھر میں ریونیو سے متعلق جاری امور سرکاری محصولات کی وصولی گردآوری کے عمل اور مختلف ریونیو رپورٹس کی تیاری و پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ڈپٹی کمشنر سید رحمت اللہ شاہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ریونیو میٹنگز کا باقاعدگی سے انعقاد یقینی بنایا جائے تاکہ درپیش مسائل کی بروقت نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں انہوں نے ہدایت کی کہ اے آئی ٹی AIT انکم ٹیکس اور کاشتکاری سے متعلق رپورٹس مکمل معلومات اور درست اعداد و شمار کی بنیاد پر مرتب کرکے مقررہ وقت پر پیش کی جائیں۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر سے اجتناب کیا جائے اور تمام متعلقہ ریکارڈ کو بھی باقاعدگی سے اپ ڈیٹ رکھا جائے ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سرکاری محصولات کی وصولی اور گردآوری کے عمل کو مزید مؤثر اور منظم بنایا جائے، جبکہ مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تمام ریونیو افسران اور اہلکار اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں پوری دیانت داری محنت اور تندہی سے ادا کریں انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ریونیو امور میں شفافیت نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے اور سرکاری واجبات کی وصولی کے عمل میں تسلسل برقرار رکھا جائے آخر میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اجلاس میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بناتے ہوئے کارکردگی اور پیش رفت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے ضلعی انتظامیہ کو پیش کی جائیں۔
ریونیو امور میں شفافیت نظم و ضبط اور عوامی سہولت کو ترجیح دی جائے،سید رحمت اللہ شاہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل