گوادر(خ ن): رکنِ صوبائی اسمبلی بلوچستان ہدایت الرحمٰن نے ادارہ ترقیات گوادر کے ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، چنگیز بلوچ سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی کو شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اولڈ ٹاو¿ن ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ، پانی کی فراہمی، ڈسٹری بیوشن نظام اور شہری بنیادی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں بتایا کہ اولڈ ٹاو¿ن ری ہیبلیٹیشن پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں جبکہ متعدد منصوبہ جاتی کام مکمل کیے جا چکے ہیں۔ منصوبے کا مقصد شہر کے قدیم علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات کو بہتر بنانا اور شہریوں کو ایک بہتر، محفوظ اور معیاری ماحول فراہم کرنا ہے لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوادر شہر کو اس وقت روزانہ تقریباً 35 سے 40 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جس کا بنیادی ذریعہ سوڈ ڈیم ہے۔ ضرورت کے مطابق شادی کور ڈیم سے بھی ہفتے میں تقریباً دو مرتبہ مخصوص مقدار میں پانی محدود دورانیے کے لیے حاصل کیا جاتا ہے پسنی شہر کو پانی کی فراہمی سے متعلق حالیہ صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی وضاحت پیش کی گئی۔ چیف انجینئر جی ڈی اے نے بتایا کہ شادی کور ڈیم سے گوادر کے لیے حاصل کیا جانے والا پانی مخصوص مقدار اور محدود دورانیے کے لیے ہوتا ہے اور اس سے پسنی شہر کی مقررہ پانی سپلائی متاثر نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی فراہمی سے متعلق کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ اداروں کے مابین باہمی رابطہ، حقائق پر مبنی جائزہ اور مو¿ثر انتظامی اقدامات ضروری ہیں بریفنگ میں کہاگیا گوادر شہر کے پانی کی فراہمی کا نظام جی ڈی اے کے حوالے کیے جانے کو تقریباً ایک سال مکمل ہونے والا ہے۔ اس دوران دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے پانی کی مسلسل فراہمی، ڈسٹری بیوشن کے نظام کی نگرانی اور شہری ضروریات کو ترجیح دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اولڈ ٹاو¿ن ری ہیبلیٹیشن اور پانی کی فراہمی کے نظام کے حوالے سے بریفنگ کا جائزہ لیتے ہوئے عوامی مفاد میں جاری اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ گوادر کے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون، شفافیت اور عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ اپنا کردار مزید مو¿ثر بنائیں۔
مولانا ہدایت الرحمٰن کی ڈائریکٹر جنرل معین الرحمٰن خان سے ملاقات
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل