کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، حبیب الرحمن بنگلزئی

چمن(خ ن)ڈی سی چمن حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں اظہارِ یکجہتی ریلی، کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر چمن حبیب احمد بنگلزئی کی قیادت میں ڈی سی کمپلیکس چمن سے ایک عظیم الشان اظہارِ یکجہتی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈی ایس پی اشفاق احمد قبائلی عمائدین، مشران، مختلف سرکاری محکموں کے افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کے شرکاءنے “کشمیر بنے گا پاکستان” کے نعرے لگائے اور ایسے بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کی مذمت درج تھی۔ ریلی شہر کے مختلف شاہراہوں سے گزری اور کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا اور پاکستان کا ہر شہری ان کے حقِ خود ارادیت کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور انسانی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی آزادی تک پاکستان، بالخصوص ضلع چمن کے عوام، ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کے جائز حقِ خود ارادیت کے لیے ہر ممکن اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ ریلی کے اختتام پر شرکائنے کشمیری عوام کی آزادی، امن اور انصاف کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں