جعفرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع جعفرآباد میں تعلیمی عمل کو مزید مو¿ثر بنانے، اساتذہ کی حاضری، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی، تدریسی سرگرمیوں کی بہتری اور محکمہ تعلیم کو درپیش دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری یقینی بنانے سمیت طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی کے حوالے سے مختلف امور پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس کے موقع پر احکامات دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خالد خان نے کہا کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی بنیاد ہے، اس لیے سرکاری اسکولوں میں اساتذہ اور عملے کی بروقت حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور فرائض میں غفلت یا مسلسل غیر حاضری کے مرتکب ملازمین کے خلاف ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں ادا کرتے ہوئے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں، جبکہ ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کے ساتھ مل کر درپیش مسائل کے حل اور تعلیمی معیار میں بہتری کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی کی بنیادی بنیاد ہے،خالد خان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل