جیکب آباد ( انیس جکھرانی) ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ محمد پریل شیخ نے دوداپور کے قریب گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول محمد پور اوڈھو کا اچانک دورہ کیا ہے۔دورہ کے آغاز میں اسکول کے پرنسپل پروفیسر محمد زکریا قریشی اور ایف اے محمد مشتاق جکھرانی نے مہمان افسر کا شاندار استقبال کیا اور انہیں اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کروایا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ایس ایس بی فنڈ (School Specific Budget) کے تحت اسکول میں کرائے گئے تعمیراتی اور مرمتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اسکول میں ہونے والے کام کے معیار کی تعریف کرتے ہوئے اپنے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔محمد پریل شیخ کا کہنا تھا کہ فنڈز کا درست استعمال اور تعمیراتی کاموں کا اعلیٰ معیار اسکول کی ترقی اور طلباءکی بہتری کے لیے انتہائی ضروری ہے، جس پر انہوں نے اسکول انتظامیہ کی محنت کو سراہا۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن کا گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول محمد پور اوڈھو کا دورہ
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل