اسلام آباد/نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف مشن کی رواں ماہ پاکستان آمد کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی، جبکہ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ امکان ہے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات ورچوئلی ہوں گے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف فی الحال پاکستان کی جانب سے تمام اہداف پر اطمینان کا اظہار کر رہا ہے، جس کی بڑی وجہ پاکستان کی جانب سے بانڈز کا اجرا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجلی کے بڑھتے ہوئے گردشی قرضے کا معاملہ حکومت کیلئے بڑا چیلنج بن سکتا ہے اور مذاکرات کے دوران پاکستان کو گردشی قرضے کے حوالے سے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ آئی ایم ایف نے سرکاری اخراجات میں کمی کی شرط عائد کر رکھی ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں اور اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ جون 2026 تک حاصل کیے گئے اہداف پر مذاکرات ہوں گے، جبکہ رواں مالی سال کیلئے آئی ایم ایف نئے اہداف اور شرائط سے بھی آگاہ کرے گا۔
آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد کی تصدیق نہ ہوسکی، ورچوئل مذاکرات کا امکان
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل