چمن(خ ن)چمن شہید پولیس اہلکار نظام الدین کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش چند روز قبل پولیو مہم کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار نظام الدین کے اہلِ خانہ کو ایس پی چمن اعتزاز عارف اور اے ڈی سی چمن فدا احمد بلوچ آج 10 لاکھ روپے مالیت کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ایس پی چمن اور اے ڈی سی چمن اور محکمہ انسدادِ پولیو کے افسران نے شہید اہلکار نظام الدین کی خدمات اور قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔افسران نے کہا کہ شہید نظام الدین نے پولیو مہم کے دوران اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا، ان کی قربانی کو ہمیشہ قدر و احترام کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل ہمدردی اور تعاون کے عزم کا اظہار کیا.۔
چمن شہید پولیس اہلکار نظام الدین کے اہلِ خانہ کو 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل