عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ، ڈاکٹر ماہ نور برکت کی پنجگ کا دورہ

اورماڑہ(خ ن) اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ماہ نور برکت نے حکومتِ بلوچستان کی تعلیم دوست پالیسی، معیاری تعلیم کے فروغ اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کے تحت پنجگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول، گورنمنٹ بوائز مڈل اسکول، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ دفتر اور ملحقہ واٹر سپلائی کا دورہ اور معائنہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں تعلیمی اداروں میں تدریسی و انتظامی امور، دستیاب تعلیمی سہولیات، طلبہ و طالبات کی حاضری اور تدریسی انتظامات کا جائزہ لیا، جبکہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ دفتر اور واٹر سپلائی نظام کے دورہ کے دوران پانی کی فراہمی، ذخیرہ اور تقسیم کے انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے متعلقہ حکام کو تعلیمی اداروں میں سہولیات کی بہتری، محفوظ و سازگار تعلیمی ماحول کے فروغ اور عوام کو پینے کے صاف پانی کی مو¿ثر اور بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں