دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کو فعال اور موثر بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے،رومیل نعیم جان

گوادر(خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت شہریوں کو ان کی دہلیز پر معیاری بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی اور سرکاری صحت مراکز کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے صحت مراکز کی نگرانی کا عمل جاری ہے۔اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان نے بنیادی مرکز صحت (BHU) شادوبند کا دورہ کیا اور مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، عملے کی حاضری اور مجموعی انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے طبی و معاون عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنے والے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ عملے کی حاضری تسلی بخش پائی گئی۔ انہوں نے ویکسینیشن روم کا معائنہ کرتے ہوئے ویکسینز کی مناسب ذخیرہ کاری، کولڈ چین اور حفاظتی ٹیکہ جات کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز میں ادویات کے اسٹور کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب ادویات کی مقدار، میعادِ استعمال اور محفوظ ذخیرہ کاری کے انتظامات کا جائزہ لیا تاکہ مریضوں کو بروقت اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے مریضوں کے لیے دستیاب سہولیات اور فوری طبی نگہداشت کے لیے مختص کمرے کا بھی معائنہ کیا۔ بعد ازاں ٹیلی ہیلتھ سینٹر کا دورہ کیا، جہاں شادوبند کے مریضوں کو COMSATS اسلام آباد کے ڈاکٹروں کے ذریعے آن لائن طبی مشاورت فراہم کی جا رہی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ٹیلی ہیلتھ سسٹم کے ذریعے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے براہِ راست رابطہ کیا اور دور دراز علاقوں کے مریضوں کو ماہر ڈاکٹروں کی ریموٹ طبی مشاورت کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے مرکز کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ طبی عملے کی باقاعدہ حاضری، ادویات و ویکسینز کی مناسب ذخیرہ کاری اور عوام کو بروقت و مو¿ثر طبی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بنیادی صحت مراکز کو فعال اور مو¿ثر بنانا حکومت بلوچستان کی ترجیحات میں شامل ہے، تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بنیادی سہولیات کے لیے طویل فاصلوں کا سفر نہ کرنا پڑے اور صحت کی سہولیات ان کی دہلیز تک پہنچائی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں