واجبات کی وصولی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ، وریندر لعل

نصیرآباد(خ ن)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل کی زیرِ صدارت عشر آبیانہ اور زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات کی وصولی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متعلقہ ریونیو افسران اور دیگر ذمہ دار افسران نے شرکت کی اس موقع پر افسران نے ضلع بھر میں عشر آبیانہ زرعی انکم ٹیکس اور دیگر سرکاری واجبات کی وصولی کی موجودہ صورتحال مقررہ اہداف اب تک کی پیش رفت اور درپیش مسائل کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اجلاس کے دوران مختلف علاقوں میں سرکاری واجبات کی وصولی میں حائل رکاوٹوں بقایاجات کی تفصیلات اور وصولی کے عمل کو مزید م¶ثر بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیااجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد وریندر لعل نے کہا کہ عشر، آبیانہ، زرعی انکم ٹیکس اور دیگر تمام سرکاری واجبات کی بروقت اور مقررہ اہداف کے مطابق وصولی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے متعلقہ ریونیو افسران کو ہدایت کی کہ واجبات کی وصولی کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور بقایاجات کی وصولی کے لیے م¶ثر حکمتِ عملی مرتب کرتے ہوئے عملی اقدامات کیے جائیںڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری محصولات کی وصولی ضلعی انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے اس لیے تمام متعلقہ افسران اپنے فرائض ذمہ داری اور سنجیدگی سے انجام دیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وصولی کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھا جائے اور مقررہ اہداف کے حصول میں کسی قسم کی غفلت یا سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری واجبات کی وصولی سے نہ صرف حکومتی محصولات میں اضافہ ہوگا بلکہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے دستیاب وسائل کو بھی م¶ثر انداز میں بروئے کار لانے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں وصولی کے عمل کو مزید منظم بناتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیں اور درپیش مسائل سے ضلعی انتظامیہ کو بروقت آگاہ کریں تاکہ انہیں فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں