بی ایم ایف صحافیوں کی موثر آواز بن چکا ہے۔،پشتونخوانیپ انجنئیرز فورم

کوئٹہ (پ ر) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس فورم نے بلوچستان میڈیا فورم کے پہلے مرکزی سیشن کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے مرکزی صدر قیوم بلوچ، سیکرٹری جنرل اللہ داد رند اور فورم کے تمام مرکزی و ڈویڑنل عہدیداران سمیت اراکین کو مبارکباد پیش کی ہے۔ پشتونخوا نیپ انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس فورم کے مرکزی کوآرڈینیٹر انجنئیر اسلم مندوخیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صحافی معاشرے کا سب سے اہم اور حساس طبقہ ہے جو عوامی مسائل، معاشرتی مشکلات اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان رابطے کا مو¿ثر ذریعہ بنتا ہے۔آزاد، ذمہ دار اور مثبت صحافت معاشرے کی اصلاح اور جمہوری اقدار کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے وسیع اور مختلف نوعیت کے مسائل سے دوچار صوبے میں صحافیوں کی ذمہ داریاں مزید اہم ہوجاتی ہیں۔ دور دراز علاقوں کے مسائل، عوامی مشکلات، تعلیم، صحت، روزگار، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات سے متعلق مسائل کو اجاگر کرنے میں مقامی صحافی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم انہیں بھی اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میڈیا فورم کا قیام صحافی برادری کے اتحاد، باہمی رابطے، پیشہ ورانہ حقوق کے تحفظ اور مقامی صحافت کے فروغ کے لیے ایک مثبت پیش رفت ہے۔ فورم کی جانب سے مرکزی سطح پر سیشن کا انعقاد صحافیوں کے درمیان مشاورت اور مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دینے میں معاون ثابت ہوگا۔ پشتونخوا نیپ انجینئرز اینڈ آرکیٹیکٹس فورم نے امید ظاہر کی کہ بلوچستان میڈیا فورم کے صدر قیوم بلوچ، سیکرٹری جنرل اللہ داد رند اور دیگر عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل، مقامی اخبارات اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے تحفظ اور مثبت صحافتی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے بلوچستان میڈیا فورم کے پہلے مرکزی سیشن کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی صدر قیوم بلوچ، سیکرٹری جنرل اللہ داد رند اور فورم کے تمام عہدیداران و ممبران کے لیے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں