نصیرآباد، امیدوار کو تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا

نصیرآباد (خ ن)نصیرآباد ڈویڑن میں نوے کی دہائی میں پٹواری کی سند حاصل کرنے والے امیدوار کو موجودہ حکومت کی میرٹ پالیسی کے مطابق تعیناتی کا آرڈر جاری کر دیا گیا۔کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے 1995ء میں پٹواری کی سند حاصل کرنے والے امیدوار گل محمد مستوئی کو پٹواری کے عہدے پر تعیناتی کا آرڈر دیا۔گل محمد مستوئی طویل عرصے سے تعیناتی کے انتظار میں تھے اور اس دوران دیہاڑی پر مزدوری کرکے اپنے خاندان کا گزر بسر کرتے رہے۔کمشنر نصیرآباد ڈویڑن صلاح الدین نورزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور ایس ایم بی آر قمبر دشتی کی میرٹ پر مبنی پالیسی کے تحت گل محمد مستوئی کو جائے تعیناتی کے احکامات جاری کیےاس موقع پر کمشنر صلاح الدین نورزئی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے وڑن اور واضح پالیسی کے مطابق حقدار اور اہل امیدواروں کو میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے آرڈرز جاری کرنے کا عمل جاری ہے، جو طویل عرصے سے اپنے حق اور میرٹ کے مطابق ملازمت کے منتظر تھے۔ انہوں نے کہا کہ آج گل محمد مستوئی کو تعیناتی کا آرڈر دیتے ہوئے ہمیں خوشی محسوس ہو رہی ہے،حکومت کی جانب سے میرٹ اور حقدار افراد کے حقوق کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو مزید وسعت دی جائے گی اور اہل امیدواروں کو ان کا جائز حق فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں